Wednesday, 22 April, 2026
جماعت اسلامی کےقافلے پرخودکش حملہ، سراج الحق محفوظ

جماعت اسلامی کےقافلے پرخودکش حملہ، سراج الحق محفوظ

 کوئٹہ - بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ ہوا ہے تاہم وہ حملے میں مکمل محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئےہیں جبکہ قافلے کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید بتایا کہ سراج الحق کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکا سے اڑا لیا۔
لیویز کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


صدر مملکت کا سراج الحق کو فون، خیریت دریافت کی:
صدر مملکت عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، صدر نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ خود کش حملے میں آپ محفوظ رہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا تھا کہ الحمد للہ خود کش حملے میں مکمل محفوظ رہا ہوں،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم کا اظہارافسوس:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسو س کا اظہارکیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جب کہ متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، واقعہ میں 7 افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے، اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور ان کے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14990
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحفظ کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا جماعت اسلامی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اور شہر کراچی میں سب کو انصاف اور روزگار ملے، ہم اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ عام انتخابات جلد نظر نہیں آ رہے، پرویزالٰہی چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ سمیت دو مقدمات میں کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کو مجموعی طور پر 31 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور (ق) لیگ کے

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں