![]() |
پشاور - پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہوئے، جہاز گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔
ورسک روڈ گھڑی تاجک نزد شاہدل بانڈہ پیپل اسٹاپ کے قریب تربیتی جہاز گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ پر تربیتی طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی تاہم مقامی لوگوں کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ