Tuesday, 21 April, 2026
کپتان کے پرانے ساتھی عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

کپتان کے پرانے ساتھی عمران اسماعیل نے بھی  پی ٹی آئی چھوڑ دی

کراچی - پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ایک اور کپتان کے پرانے ساتھی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔ اپنی رہائی کے بعد کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفا دیتے ہوئے کہا خان صاحب اور پی ٹی آئی کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔ میں تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ایک ہوں اور ان لوگوں کو سوچنا چاہیے جو عمران خان کے ارد گرد ہیں اور انہیں ہدایت اور مشورے دیتے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ پرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تحقیقات میں یہ ثابت نہیں ہوا کہ کون ملوث ہے۔

عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس میں پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست ختم یا نہ ختم ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار سابق گورنر سندھ اور رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرکے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33530
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں