Wednesday, 22 April, 2026
سیلاب: دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، شہباز

سیلاب: دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، شہباز

وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ساتھ ہی   جعفرآباد، جھل مگسی اور  دیگر علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2010 کاسیلاب سندھ اور ملحقہ علاقوں تک محدود تھا لیکن اس بار  پانی چاروں طرف پھیلاہوا ہے، سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ سوات، دیر، کالام بارش سے تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دریاکےکنارےقائم گھر اور ہوٹل دریا برد ہوگئے، پورے پاکستان میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، چاول کی فصل مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے، بجلی کےکھمبے گر گئے، ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا۔

 ان کا کہنا تھا میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں، ایک ہزار لوگ اللہ کو  پیارے ہوگئے، ہزاروں زخمی ہوگئے۔

 وزیر اعظم نے پاکستان کو ملنے والی امداد سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ سے دو امدادی جہاز کراچی پہنچ رہے ہیں، یواےای  سے امدادی سامان لے کر جہاز  آج  اسلام آباد پہنچےگا، برطانیہ کی حکومت نے ڈیڑھ ملین  پاؤنڈ امدادکا اعلان کیا ہے، مصیبت کی گھڑی میں جہاں سے امدادمل رہی ہے ان سب کے شکرگزار ہیں، ایران، ترکیہ کے صدور نے مجھ سے بات کی اور جانی نقصان پر دکھ کا اظہارکیا۔

شہباز شریف نے گفتگو میں قوم سے اپیل کی کہ کروڑوں بھائی اور  بچے امدادکے منتظر ہیں، ان کاہاتھ تھامیں  اور کہا کہ ایک شخص نےکل رات 6کروڑ  روپے دیے اور کہا کہ نام نہ بتایاجائے، ایک گروپ نے 45کروڑ روپے اکاؤنٹ میں جمع کرائے ہیں، لاکھوں پاکستانی اپنی مدد آپ پانی اور خوراک پہنچا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ وفاقی حکومت ہر خاندان کو  25 ہزار روپے  دے رہی ہے، این ڈی ایم اے اور بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے امداد تقسیم کر رہےہیں، ایک ہفتے میں 25 ارب روپے متاثرین میں تقسیم ہوں گے، نقصانات کا مزید تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے، دریائے سندھ کے چاروں طرف تباہی مچی ہے، سندھ کےلیے 15ارب روپےاور  وفاق کی طرف سے بلوچستان کے لیے 10 ارب روپےکی گرانٹ کا اعلان کر رہاہوں۔

وزیر اعظم کے مطابق میری آرمی چیف اور نیوی چیف سے بات ہوئی ہے،کل رات ائیر چیف سے  بھی بات ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ درجنوں ہیلی کاپٹر فیلڈ میں ہیں،  50 ہزار لوگوں کو  محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے، آج موسم بہتر ہے، ہیلی کاپٹرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم کا مزید  کہنا تھا کہ سیلاب روکنےکاکام باتوں اور الزام سے نہیں ہوگا، دنیا نے محنت اور سرمایہ کاری سے سیلاب روکا ہے، باتیں کرکے، الزام لگاکے اور جھوٹ بول کر قوم کو کب تک دھوکا دیں گے، 75سال ہو گئے پاکستان آج تک اپنے پاؤں پرکھڑا نہیں ہو سکا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98719
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 'آپریشن غضب للحق' کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1,043 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ میڈیا کے مطابق پاک فوج

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں