Wednesday, 22 April, 2026
سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 1136 اموات

سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 1136 اموات

اسلام آباد - ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 1136 ہوگئی جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک 10 لاکھ 51 ہزار گھر تباہ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران جاں بحق افراد میں 27 بچے 31 مرد ،17خواتین شامل ہیں، سیلاب سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 386 تک پہنچ گئی جبکہ 227 خواتین اور 501 مرد شامل ہیں۔

حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 3کروڑ 30لاکھ46ہز ارافراد متاثر ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا، جہاں 23 اضلاع  میں 1کروڑ45لاکھ افراد متاثر ہوئےجبکہ بلوچستان کے 31 اضلاع میں 91 لاکھ 82 ہزار، پنجاب کے 3اضلاع میں 48 لاکھ 44 ہزار، خیبر پختونخواہ کے 9 اضلاع میں 43 لاکھ 50 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے 6 اضلاع میں 51 ہزار 500 اورآزاد کشمیر میں 53ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید58ہز ار 699گھروں کو نقصان پہنچا ،8231لائف اسٹاک سیلاب کی نظر ہو گئے، جس کے بعد  متاثرہ گھروں کی تعداد 10 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی۔ صوبائی سطح پر اگر اعداد و شمار کی بات کی جائے تو سندھ میں 8 لاکھ84ہزار جبکہ پنجاب میں  58ہزار مکمل تباہ ہوگئے۔ سیلاب کے باعث لاکھوں ایکڑ پر کھڑی اراضی مکمل تباہ ہوگئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 4 لاکھ 98 ہزار 442 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں کی زد میں آنے سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 7586 جانور ہلاک ہوئے جس کے بعد لقمہ اجل بننے کے والے مویشیوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 144 ہوگئی  جب کہ 1 روز میں مزید 43013 مکانات تباہ ہوئے جس کے بعد تباہ شدہ مکانوں کی تعداد 10 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

واضح رہے کہ نقصان کا تخمینہ ابتدائی اندازے کے مطابق لگایا گیا ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو ابتک 10 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

امدادی سرگرمیاں جاری:
پاکستان کے چاروں صوبوں کی عوام ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب سے نبرد آزما ہے جنہیں ریسکیو کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں تونسہ، ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں میں بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے تاہم اب بھی 4 لاکھ سے زائد افراد کھلے مقامات پر بیٹھے امداد کے منتظر ہیں۔

راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے 516 مواضعات کے 4 لاکھ لوگ اور دو لاکھ ایکڑ فصلیں متاثر ہوٸی ہیں، اب تک متاثرین میں 37 ہزار خیمے اور 40 ہزار فوڈ ہیمپرز تقسیم کٸے جاچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23155
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 'آپریشن غضب للحق' کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1,043 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ میڈیا کے مطابق پاک فوج

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں