Wednesday, 24 June, 2026
پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف

پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف

اسلام آباد - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے کیپٹن سعد اور لانس ئانیک عرفان شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ گورنر کے پی اور صوبائی وزرا بھی نمازجنازہ میں شریک تھے۔ دونوں اہلکار جنوبی وزیرستان میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار نے نئے انضمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کی اور کہا کہ منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہیں۔

جنرل باجوہ نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سازگار ماحول کی فراہمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں دیرپاترقی اوراستحکام اتنہائی ضروری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، شہدا کی فروغ امن کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94633
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں