Wednesday, 22 April, 2026
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی جانے کا کوئی ارادہ نہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی جانے کا کوئی ارادہ نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد -  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق بدھ کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے، ہمارا قومی اسمبلی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہمارے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا اختیار نہیں۔ جس معاشرے میں کمزور اور طاقتور میں اتنا فرق ہو آگے کیسے جائے گا۔

اسلام آباد میں حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے رانا ثناء اللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد بانی متحدہ بھی اسی طرح رو پیٹ رہے تھے، آپ نے نہتے لوگوں پر تشدد کیا اور خواتین کی بے حرمتی کی، پی پی نے لانگ مارچ کیا تو عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو کہا کہ ان کو سہولت دیں، اس حکومت کی بدمعاشی اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر جگہ بات کر رہے ہیں، دھمکی آمیز سائفر کی تحقیقات ہونی چاہییں، سپریم کورٹ اس پر کمیشن کیوں نہیں بنا رہی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو صدر مملکت عارف علوی خط لکھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پٹیشن دینے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دیں کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے یا نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ لگتا ہے حکومت تماش بینوں کے حوالے کردی گئی، حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اپنے چھٹے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، یہ عوام کا پیسہ ایسے خرچ کر رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہے، شہباز شریف نے آتے ہی 5 گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کردیا، آتے ہی انہوں نے سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ کروڑوں روپے سے اپ گریڈ کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے 40 روزہ اقتدار میں دوروں پر کروڑوں خرچ ہوئے، بلاول بھٹو بھی دوروں پر ہیں، قادر پٹیل جنیوا بیٹھے ہیں، ایسا لگتا ہے ڈبلیو ایچ او بھی قادر پٹیل کے مشورے سے چل رہا ہے، مصدق ملک پٹرولیم کے چھوٹے وزیر ہیں، مصدق ملک کہتے ہیں زہر کھانے کو پیسے نہیں مگر دوروں پر خرچ کر رہے ہیں، 4 سال پرائم منسٹر ہاوس میں رہیں ہمیں نہیں پتہ سوئمنگ پول کہاں تھا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارا قومی اسمبلی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس معاشرے میں کمزور اور طاقتور میں اتنا فرق ہو آگے کیسے جائے گا، آج الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممبران کو نوٹیفائی نہیں کر رہی، حمزہ شہباز پی ٹی آئی ممبران کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنے بیٹھے ہیں، اداروں کے اندر مخصوص لابیز حمزہ شہباز اور شہبازشریف کو سپورٹ کر رہی ہے، شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  34151
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں