Friday, 06 March, 2026
سرفراز کی سنچری، پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ برابری پر ختم، سیریز ڈرا

سرفراز کی سنچری، پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ برابری پر ختم، سیریز ڈرا

کراچی - پاکستان نے سرفراز احمد کی شان دار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دومیچوں کی سیریز کا آخری میچ نتیجہ خیز ہونے سے بچالیا اور سیریز برابری پر ختم ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے صفر پر دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امام الحق کا ساتھ دینے شان مسعود آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر امام اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے اور اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔

کپتان بابر اعظم اور شان مسعود نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور اسکور کو 77 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر لیگ کی جانب جاتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں قومی ٹیم کے کپتان وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 27 رنز بنائے تھے۔

ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مائیکل بریسویل نے اپنے اگلے اوور میں ایک اور اہم شکار کرتے ہوئے شان مسعود کی 35 رنز کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

80 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوسرے سیشن میں بھی بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران سرفراز احمد نے سیریز میں اپنی لگاتار چوتھی نصف مکمل کر لی۔

سعود شکیل اور سرفراز اس موقع پر چھٹی وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز تک پہنچایا اور شراکت داری کے اس سلسلے کو مزید دراز کیا۔

سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی طویل شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور ٹیم کو جیت کی امید دلائی۔

سعود شکیل نے 146 گیندوں کا سامنا کیا اور 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے ساتویں نمبر پر آغاسلمان میدان میں آئے اور 83 گیندوں پر 70 رنز کی قیمتی شراکت کی جبکہ سرفراز سنچری مکمل کی۔

سابق کپتان سرفراز نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 135 گیندوں پر ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔

آغاسلمان 40 گیندوں پر 30 قیمتی رنز بنا کر ایک ایسے وقت پر آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے۔

حسن علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے جبکہ اس دوران نیوزی لینڈ نیا گیند لیا اور 282 کے اسکور پر کپتان ساؤدھی نے بھرپور فائدہ اٹھاتےہوئے حسن علی کی وکٹ حاصل کی اور اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے 37 رنز کی ضرورت تھی۔

سرفراز احمد اختتامی اوور کے کھیل کے دوران نیوزی لینڈ کے پھیلائے ہوئے جال میں پھنسے اور باہر جاتی ہوئی گیند ان کے گلوز کو چھو کر پیچھے کھڑے کیسن ولیمسن کے ہاتھوں میں جا پہنچی۔

کین ولیمسن کے ایک اچھے کیچ کے نتیجے میں پاکستان کو 9 ویں کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور سرفراز 118 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

نسیم شاہ اور ابرار احمد نے آخری وکٹ میں 16 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان کو شکست سے بچاتے ہوئے میچ برابری پر ختم کردیا۔

میچ کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 304 رنز بنالیے تھے اور جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔

نسیم شاہ نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 15 اور ابرار احمد 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان ساؤدھی اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

سرفراز احمد کو شان دار سنچری کے ذریعے پاکستان کو شکست سے بچانے پر میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  85754
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک گیند قبل 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کونوے 101 اور کین
نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئتر پر
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔
کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ویسٹ انڈیز

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں