Wednesday, 13 May, 2026
نسیم شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

نسیم شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

  کراچی - پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کرکے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ میڈیا کے مطابق پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل میں کیویز کے خلاف پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلیں۔

نوجوان پاکستانی بولر کیریئر کے ابتدائی چار ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے، 19 سالہ نسیم شاہ نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پانچ کیویز کو پویلین بھیجنے کے بعد حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے ابتدائی چار ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں، اس فہرست میں آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور بھی شامل ہیں جنہوں نے چار ون ڈے میچز میں 14، 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جب کہ پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میچز میں 12 شکار کیے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28116
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں