Saturday, 16 May, 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو قصوروار قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو قصوروار قرار دے دیا

لاہور — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق نسیم شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جس کی بنیاد پر انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا۔

بورڈ کی جانب سے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑی نے پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر معافی بھی مانگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نسیم شاہ کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کی گئی تھی۔

مریم نواز مذکورہ میچ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک تھیں اور شائقین کے داخلے پر پابندی کے باوجود اپنے خاندان کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود تھیں، جس پر سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93189
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ممکنہ طور پر گرین شرٹس کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دولگاتار دو سینچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ
نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک گیند قبل 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کونوے 101 اور کین
نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئتر پر
پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کرکے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ میڈیا کے مطابق پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے کراچی کے

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں