Sunday, 12 April, 2026
"سعودی پر حملے کشیدگی بڑھا رہے ہیں،کور کمانڈر کانفرنس"

کور کمانڈر کانفرنس راولپنڈی

راولپنڈی - فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو میں اہم کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، علاقائی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے سعودی عرب کے پیٹرو کیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایسی بلاجواز جارحیت مشرقِ وسطیٰ میں امن کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ فورم نے واضح کیا کہ اشتعال انگیزی کے باوجود سعودی عرب کا تحمل سفارتی حل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ثابت قدمی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 'آپریشن غضب لِلحق' کی رفتار کو اس وقت تک برقرار رکھا جائے جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

ضرور پڑھیں: شاید کل: ایران کو ایک رات میں تباہ کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور دیگر بیرونی قوتوں کی ایما پر کام کرنے والے تمام دہشت گرد پراکسی عناصر، ان کے سہولت کاروں اور پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کے 'فالس فلیگ آپریشنز' کے جھوٹے بیانیے کو بھی مسترد کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہیں۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ حکومت، عوام اور فوج کے مشترکہ تعاون سے نہ صرف سکیورٹی بلکہ ملکی معاشی استحکام بھی بہتر ہو رہا ہے، اور پاکستان علاقائی و عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اسٹیک ہولڈر کے طور پر اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95511
کوڈ
 
   
مقبول ترین
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں