Thursday, 16 April, 2026
"انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسعود پزشکیان"

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فائل فوٹو

تہران - ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی افواج ہر لمحہ الرٹ ہیں اور ان کی "انگلیاں اب بھی ٹریگر پر" موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان پر جاری وحشیانہ اسرائیلی حملے حالیہ جنگ بندی کے معاہدے اور پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے متوقع مذاکرات کو بے معنی بنا سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے خبردار کیا کہ اگر لبنان میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند نہ ہوئی تو امن کا پورا عمل اپنی اہمیت کھو دے گا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ایران لبنانی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ضرور پڑھیں: اسرائیلی خلاف ورزیاں: ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی

ایرانی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں عارضی سیز فائر کے نفاذ کے باوجود اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی تجاویز میں لبنان اور تمام مزاحمتی محور شامل ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کے آغاز سے پہلے ہی اسرائیل نے 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی ہے، جن میں ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی اور یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی شامل ہے۔ قالیباف نے خبردار کیا کہ ان خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور موجودہ حالات میں مذاکرات کا عمل غیر معقول ہوتا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44482
کوڈ
 
   
مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں