![]() |
| پاکستانی فضائیہ |
ریاض - پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) کے تحت پاک فضائیہ کا دستہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
ضرور پڑھیں: وزیراعظم پاکستان سے امریکی اور ایرانی وفد کی ملاقاتیں
واضح رہے کہ ستمبر 2025 میں ریاض میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد علاقائی و عالمی امن کا فروغ اور مشترکہ دفاع کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں یہ پیش رفت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ