![]() |
| وزیراعظم سے امریکی اور ایرانی وفد کی ملاقاتیں |
اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضرور پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات: اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر موجود تھے، جبکہ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فریقین کے مابین مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مکالمہ خطے میں دیرپا امن کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ