Saturday, 16 May, 2026
بینکاک: مقابلۂ حسن میں امیدوار کے نقلی دانت باہر نکل آئے

بینکاک: مقابلۂ حسن میں امیدوار کے نقلی دانت باہر نکل آئے

بینکاک — تھائی لینڈ میں ایک مقابلۂ حسن کے دوران پیش آنے والے غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جب ایک امیدوار کے نقلی دانت اچانک باہر آ گئے۔

اطلاعات کے مطابق "مس گرینڈ تھائی لینڈ" کی ایک امیدوار کے ساتھ اسٹیج پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وہ اپنی تعارفی تقریر کر رہی تھیں اور اچانک ان کے نقلی دانت گر گئے۔ 18 سالہ ماڈل کامولوان چناگو تقریر کے دوران تھیں کہ ان کے دانتوں پر لگے وینیئرز ڈھیلے ہو کر باہر آ گئے۔

اس صورتحال میں انہوں نے چند لمحوں کے لیے بولنے میں دشواری محسوس کی، پھر کیمرے سے رخ موڑ کر انہیں دوبارہ درست کیا۔ اس غیر معمولی لمحے کے باوجود کامولوان نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اعتماد کے ساتھ اسٹیج پر اپنی واک مکمل کی۔

امیدوار کے پُراعتماد اور پروفیشنل رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے، اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو خوب سراہا۔

یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیا، جبکہ فاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔ جیتنے والی امیدوار "مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026" میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کریں گی، جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36474
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چھوٹا بینک, امریکہ, UsBank, WorldSmallBank, Mubassir, مبصرنیوز, مبصر ڈاٹ کام, مبصر پاکستان

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں