![]() |
کیلیفورنیا - امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے علاقے کے متعدد بلاکس کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تحقیقات جاری ہیں۔ جس علاقے میں فائرنگ ہوئی وہاں ریسٹورنٹس اور بارز موجود ہیں اور ہر وقت رش ہوتا ہے۔ اب تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ