Thursday, 16 April, 2026
آج رات ایران کی پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی پھر دھمکی

آج رات ایران کی پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی پھر دھمکی
ونلڈ ٹرمپ کی پھر ایران کو دھمکی

واشنگٹن - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر انتہائی سخت اور سنسنی خیز بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ آج رات تاریخ کا ایک ایسا باب بند ہو سکتا ہے جسے دوبارہ کبھی واپس نہیں لایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ایسا نہیں چاہتے لیکن حالات بتاتے ہیں کہ ایسا ہونے کا قوی امکان ہے۔

ضرور پڑھیں: شاید کل: "سعودی پر حملے کشیدگی بڑھا رہے ہیں،کور کمانڈر کانفرنس"

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں 47 سالہ خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی تاریخ اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران میں 'رجیم چینج' (حکومت کی تبدیلی) کے بعد اب وہاں زیادہ ذہین اور کم انتہا پسند سوچ رکھنے والے لوگ سامنے آ سکتے ہیں، جو شاید کسی انقلابی اور شاندار تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں۔

ٹرمپ نے اسے دنیا کی پیچیدہ تاریخ کا اہم ترین لمحہ قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران بھی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ ایران کو صرف ایک رات میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کارروائی منگل کی رات بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے ایران میں ایک بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور وہ کسی بھی صورت اپنی حکمتِ عملی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29727
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو امریکہ کی 'سو فیصد کامیابی' قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس جنگ بندی کے نتیجے میں ایران کے یورینیم ذخائر کو اب مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ انہوں نے اس اہم سفارتی پیش رفت میں چین کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا، جس نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد فراہم کی۔
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے لگے. پاکستان کی بھرپور ثالثی اور انتھک سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مذاکرات کی راہ ہموار کی

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں