Saturday, 02 December, 2023
اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

 نیویارک - متحدہ عرب امارات اور چین نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے زبردستی داخل ہونے پر پیدا ہونے والی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
کرلیا جو جمعرات کے روز متوقع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت گیر دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر متحدہ عرب امارات اور چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات کے روز طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کا یہ حصہ صرف مسلمانوں کے لیے مختص ہے اور یہاں یہودیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔ اس پابندی پر اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں نے دستخط بھی کیے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے پروٹوکول کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا اور عالمی سطح پر بھی اسرائیلی وزیر کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کے قریبی اتحادی ملک امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمیں کسی بھی ایسی یکطرفہ کارروائی پر گہری تشویش ہے جو تناؤ میں اضافے کا باعث ہو۔

انھوں نے اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36240
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا 8 دہائیوں سے اہم اسٹریجک پارٹنر ہے اور آئندہ آٹھ دہائیاں بھی رہے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ
رجب طیب اردوان نے آئندہ پانچ سال کیلئے مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نومنتخب صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب انقرہ صدارتی محل میں منعقد ہوئی، گرینڈ نیشنل اسمبلی
اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات کے معائنے اور تحقیقات بند کرنے کے فیصلے پر کڑے الفاظ میں تنقید کی۔
روس نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مسلسل روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں