Saturday, 30 May, 2026
جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی

جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی

جنیو - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےالزام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔

رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کی امریکی تجویز پر جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں 193 میں سے93 ممالک نے تجویز کےحق میں جبکہ 24 رکن ممالک نے امریکی تجویز کےخلاف ووٹ دیے۔ پاکستان سمیت 58 ممالک نے ووٹنگ میں ایبسٹین کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ووٹنگ میں چین اور ایران نے امریکی تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ بھارت ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر روس نے اظہارافسوس  کیا۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کی جانب سے کہ گیا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے،  روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرےگا۔ واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2011 اقوام متحدہ نے معمر قذافی کے حکومت مخالف مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن کے ردِعمل میں لیبیا کو بھی انسانی حقوق کونسل سے معطل کیا تھا جس کے بعد اب روس ہیومن رائٹس کونسل سے معطل کیے جانے والا دوسرا ملک بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3229
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
روس نے یکم اپریل سے پیٹرول کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق 59 فیصد افراد نے ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی کو مسترد کیا۔ مہنگائی کے معاملے پر 71 فیصد عوام نے ان کی پالیسیوں کو ناپسند کیا، جبکہ معیشت پر 66 فیصد افراد نے منفی رائے دی۔
یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ائیر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کا یہ حملہ روسی سرحد کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا حملہ ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اگلے ہفتے یوم فتح کے موقع پر یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا حکم دے دیا ہےیوم فتح سوویت یونین کی جرمنی پر دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کا موقع ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں