راولپنڈی۔ گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2سید پوری گیٹ بنی راولپنڈی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کے موقع پر سادہ مگر پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمانان خصوصی سکول کونسل کے ممبران اور مذکورہ سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد اکرم ضیاء ، بچوں کے والدین ، اساتذہ اور کثیر تعدار میں عوام علاقہ نے شرکت کی،سکول کونسل کے ممبران اور ہیڈ ماسٹر ملک محمد اکرم ضیاء نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے،ملک میں سیکورٹی صورتحال اور حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے مطابق تقریب تقسیم انعامات سکول کے اندر منعقد کی گئی