راولپنڈی ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرسید سیکٹر 2اعوان مارکیٹ کی سینئر ہیڈ مسٹریس مسز نسیم کوثر نے کہا کہ14اگست یومِ آزادی کے دن ملک کی ترقی کے لئے یومِ تجدید کا دن ہے پاکستان کی آزادی میں ہمارے بزرگوں ،نوجوانوں اور ماؤوں بہنوں کا خون شامل ہے ۔آزادی کی قدر مقبوضہ اقوام سے پوچھیں جو آج بھی آزادی کی نعمت سے محروم ہیں ۔پاکستان کو آزادی کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی اسکے لیے ایک نسل قربان کرنی پڑی ہے۔