راولپنڈی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میں یونین کونسل، تحصیل ، ضلع،ڈویژن اور صوبائی سطح پرتلاوت ،نعت و سیرت نبویﷺپر تقریری مقابلے منعقد کروائے گئے۔یونین ، کلسٹر ، تحصیل اور ضلع کے بعد اب راولپنڈی ڈویژن سطح پر طلبہ کے مقابلے گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ نمبر4لیاقت روڈ راولپنڈی میں منعقد ہ ہوئے،راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال سے گورنمنٹ سکولوں کے کوالیفائی کرنے والے طلبہ نے حصہ لیا