راولپنڈی۔انٹرڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 2017ء گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد چکوال نے جیت لیا،گورنمنٹ ہائی سکول کالا گجراں جہلم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،گزشتہ روز انٹر بورڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مقابلے گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار میں کھیلیں گے،ضلع کی سطح پر چھ سکولوں کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا،جن میں گورنمنٹ ہائی سکول خیابان سرسید کالونی سیکٹر 2راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول کالاگجراں جہلم، ،گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد چکوال، گورنمنٹ ہائی سکول بسالی راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی گھیب اٹک اور گورنمنٹ ہائی سکول دینہ جہلم کی بیڈ منٹن کی ٹیمیں شامل تھیں۔