ہائیرز سیکنڈری سکولز ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ادبی مقابلہ جات و تقسیم انعامات کی تقریب سے مہمان خصوصی ملک شکیل اعوان سابق ایم این اے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔
یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔اگر کوئی بھی ملک چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے علم کی اہمیت سے صرف نظر کرنا ممکن نہیں