![]() |
اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی گئی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی، جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرے گی۔ پاکستان اس وقت دو محاذوں پر اہم کردار ادا کر رہا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور ملکی سفارتی کوششیں مسلم امہ کے بہتر مفاد میں ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی مفاہمت کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان جنگ رکوانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت بدترین حالات سے دوچار ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم تمام چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔
کفایت شعاری کی مہم کے تحت ہر پیسہ بچا کر عام آدمی کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔ کفایت شعاری اب ہماری مشترکہ ذمہ داری بن گئی ہے، کیونکہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دوگنی ہو چکی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے اور دنیا کی بڑی معیشتیں بھی بحران کا سامنا کر رہی ہیں۔ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور بروقت اقدامات سے مہنگائی کے طوفان کو روکا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کفایت شعاری کی مہم میں حکومت کا تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ