Friday, 24 April, 2026
’’سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے‘‘

’’سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے‘‘

 

اسلام آباد ۔ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ شدہ رائے سنا دی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی ہمیشہ کے لیے دائمی نہیں رہتی، عدالت نے چار ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے، الیکشن کمیشن صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے، آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ الیکشن کے معاملات میں قانون سازی کرے، آئین واضح کرتا ہے کہ پارلیمان کی کوئی قانون سازی سے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر اثرانداز نہ ہو، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے جبکہ تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔

عدالت نے نیاز احمد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ ووٹ کی سکریسی دائمی نہیں ہوتی، جہاں تک ووٹ کے خفیہ رہنے کا تعلق ہے، سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ کرپٹ پریکٹسز کو دیکھا جائے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو صدارتی ریفرنس پر رائے نہیں دینی چاہیے، ریفرنس میں پوچھا گیا سوال قانونی نہیں اس لیے ریفرنس بغیر رائے کہ واپس بھیج دیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئینی اور قانونی فیصلہ ہے، سینیٹ الیکشن دلچسپ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اسلام آباد سے جیتیں گے، باقی صوبوں میں سیٹلمنٹ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی بات چیت چل رہی ہے اس کا فیصلہ بھی آج شام تک ہو جائے گا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کی بات سنی گئی، فیصلہ خوش آئند ہے، خفیہ رائے شماری تاقیامت نہیں ہے، سینیٹ انتخاب میں ووٹ کی نشاندہی ہوسکے گی، عمران خان ہر سطح پر کرہشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، اپوزیشن ہر سطح کی کرپشن کا تحظ چاہتی ہے، لوگ کرپشن کیخلاف باہر نکلتے ہیں کرپشن کے حق میں نہیں۔

 خیال رہے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد رائے محفوظ کرلی تھی۔

سماعت کے دوران وکیل پاکستان بار کونسل منصور عثمان اعوان کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ اگر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کیا تو اس کا اثر تمام انتحابات پر ہوگا، آئین میں کسی الیکشن کو بھی خفیہ بیلٹ کے ذریعے کروانے کا نہیں کہا گیا، درحقیقت الیکشن کا مطلب ہی سیکرٹ بیلٹ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے سوال صرف آرٹیکل 226 کے نفاذ کا معاملہ ہے، کیا وجہ ہے کہ انتحابی عمل سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ترمیم نہیں کی جا رہی ؟ انتحابی عمل شفاف بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں قراردادیں منظور ہوتی ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق ترمیمی بل پارلیمنٹ میں موجود ہے تو ترمیم میں کیا مسئلہ تھا ؟ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا دور گزرا ترمیم کیوں نہیں کی ؟ پیپلز پارٹی دور میں بھی سینیٹ الیکشن سے متعلق موقع تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس کو تسلیم کر رہی ہیں، آپ نے ویڈیوز بھی دیکھی ہیں، کیا آپ دوبارہ وہی کرنا چاہتے ہیں، سب کرپٹ پریکٹس کو تسلیم بھی کر رہے ہیں لیکن خاتمے کے لیے اقدامات کوئی نہیں کر رہا، ہر جماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  18371
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی کھپت میں کمی لانے کے لیے کفایت شعاری کے ان اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کا اطلاق آج 7 اپریل سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فوری طور پر ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 'آپریشن غضب للحق' کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1,043 زخمی ہو چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، 10 شہری شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں7 خواتین ، ایک بچہ اور2مرد شامل ہیں۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں