Thursday, 23 April, 2026
حکومت گرانے والے بحال کروانا چاہتے ہیں، عمران خان

حکومت گرانے والے بحال کروانا چاہتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کا اعلان کردیا تو اپوزیشن سپریم کورٹ میں کیا کر رہی ہے؟ اپوزیشن این آر او ٹو چاہ رہی ہے۔ قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  جب تک ملک کا سوچنے والے پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا ، اس مرتبہ ہم دیکھ بھال کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، الیکشن لڑنے کا کافی تجربہ ہوچکا ہے، پہلے نہیں تھا۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ارکان خرید کر حکومت بنانا جمہوریت کی نفی ہے،  اپوزیشن ساڑھے تین سال سے کہہ رہی ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی اور حکومت سلیکٹڈ ہے، ہم نے اپوزیشن  کے کہنے پر الیکشن کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن پر کرپشن کیسز ہیں،  اپوزیشن چاہتی ہے انہیں این آر او ٹو ملے، بیرونی سازش سے حکومت گرانے کی کوشش کی گئی، عوام کو اس پر احتجاج کرنا چاہیے،  آج ریڈ زون کے باہر عشاء کی نماز کے بعد ضمیر فروشی کے خلاف احتجاج ہوگا، میں بھی احتجاج میں شرکت کروں گا، لاہور میں بھی جس ہوٹل میں ضمیر کی خریدو فروخت ہورہی ہے اس کے باہر احتجاج کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40589
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج آپ کا حق ہے، نوجوان میرے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں، پلان تیار کرلیا ہے کل اپوزیشن
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، میں انہیں ڈیزل نہیں کہتا لیکن عوام کہہ رہی ہے، تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں جو خود شکار ہوجائیں گے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں