Saturday, 30 May, 2026
جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، عمران خان

جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، عمران خان

لوئر دیر - وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، میں انہیں ڈیزل نہیں کہتا لیکن عوام کہہ رہی ہے، تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں جو خود شکار ہوجائیں گے۔

یہ بات انہوں نے لوئر دیر تیمر گرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے دوران عوام نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے جس پر عمران خان نے کہا کہ میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہیں، میں نے انہیں کہا کہ یہ نام میں نے نہیں عوام نے رکھا ہے، میں اب انہیں ڈیزل نہیں کہہ رہا لیکن عوام کہہ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ انسان کو غیرت دیتا ہے، جب وہ خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا تو اسے عزت ملتی ہے، میں نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ آئندہ جھکوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے نریندر مودی کے خلاف ایک بار بھی بات نہیں کی، بلکہ اس نے اپنے دفتر خارجہ کے ترجمان کو کہا کہ ہندوستان کے خلاف کوئی بیان جاری نہ کیا جائے وجہ یہ ہے کہ نواز شریف کا پیسہ ہندوستان میں بھی پڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل نے ابھی پریس کانفرنس میں کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو ادارے کو ٹھیک کریں گے یعنی ہم فوج کو ٹھیک کریں گے، پاکستان اگر آج بچا ہوا ہے کہ تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک مضبوط فوج ہے، عراق، شام، لیبیا، صومالیہ اور افغانستان دیکھ لیں اور پاکستان دیکھ لیں، مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ طاقت ور فوج ہماری ہے اور اس فوج کے پیچھے کون پڑا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ آپ ادارے کو کیسے ٹھیک کریں گے؟ آپ تینوں (آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان) نے جس ادارے کو ہاتھ لگایا اسے تباہ کردیا، عدالتوں پر حملے کیے، ججز کو خریدا، میڈیا کو رشوت دی، وہ جو ملک سے باہر بیٹھا ہے اس کے بارے میں کہا گیا کہ اسے بھگوڑا نہ کہیں، وہ بھگوڑا بھی ہے اور جھوٹا بھی ہے جو بیماری کا کہہ کر باہر چلا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست دانوں کی قیمتیں لگائیں اور لفافہ صحافت شروع کی اور اس وقت کے آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کو بی ایم ڈبلیو گاڑی کے ذریعے رشوت دینے کی کوشش کی، جو فوج سے چھپ کر مودی سے ملتا ہو وہ فوج ٹھیک کرے گا؟

انہوں نے فضل الرحمان کے بارے میں کہا کہ انہوں ںے امریکی انتظامیہ کو کہا کہ مجھے بھی ایک موقع دیا جائے اور تیسرا آصف زرداری جو ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے جس نے کہا تھا کہ مجھے ملک کی فوج سے بچالو، کیا زرداری فوج کو ٹھیک کرے گا؟

یورپی یونین کی مذمت والے بیان پر شہباز شریف کی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مغرب سے کہا مجھے موقع دیا جائے میں آپ کی بڑی خدمت کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو بچہ اتنا خرچ کرکے پیسے دے کر لوگوں اسلام آباد لایا، لوگوں نے پوچھا کہ بلاول کا پیغام کیا ہے تو جواب ملا کہ ’’ کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘، جب تک بلاول سیاست چھوڑے گا تو بارش آتا ہے، چینی اگتا ہے اور اس طرح کے کئی جملے مشہور ہوچکے ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک سوئنگ یارکر سے تینوں ڈاکوؤں کی وکٹ گرادوں گا، یہ تینوں مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اگر ہمارے کرپشن کیسز کھولے تو تمہاری حکومت گرادیں گے، حکومت چھوٹی چیز ہے میں تو اس کے لیے جان بھی دے سکتا ہوں کیوں کہ میں برائی کے خلاف جہاد لڑ رہا ہوں، تین چوہے نکلے ہیں میرا شکار کرنے کے لیے انشااللہ ان کا شکار ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98979
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی گئی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی، جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز شامل تھی۔
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج آپ کا حق ہے، نوجوان میرے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں، پلان تیار کرلیا ہے کل اپوزیشن

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں