Saturday, 30 May, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور - وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری انتخاب کیلئے درخواستیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے 16 اپریل کو قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری انتخاب کیلئے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے الیکشن ہوگا، الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی 15 اپریل تک انتظامات مکمل کریں، الیکشن کے حوالے سے بدمزگی نہیں ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جلد پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی استدعا مسترد کردی ہے جبکہ اسپیکر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا گیا اور حکم دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کو تمام اختیارات واپس کیے جائیں۔

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 16 اپریل کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 تحریری حکم جاری: 
چیف جسٹس نے پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب فوری کرانے سے متعلق درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری فیصلہ کے مطابق اسمبلی سیشن کی تاریخ پہلے ہی آ چکی ہے، درخواست گزار کی تاریخ تبدیل کر کہ فوری انتخاب کرانے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر 16اپریل کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سیشن کی صدارت کریں گے، ڈپٹی سپیکر سمیت صوبائی حکومت کے تمام افراد قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سیکرٹری اسمبلی اور دیگر عملہ تمام معاملات پر اپنی رائے دیں گے، سیکرٹری اسمبلی پندرہ اپریل تک اسمبلی کی مرمت کا کام مکمل کریں گے، سیکرٹری اسمبلی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسمبلی 16 اپریل کے اجلاس کے لیے دستیاب ہوں، ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لینا آئین کے آرٹیکل 53 کے کلاز 3 سے متصادم ہے، ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ق لیگ کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ:
دوسری جانب مسلم لیگ ق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ق لیگ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اپیل کل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی، ڈپٹی اسپیکر متنازع ہوچکے ہیں وہ انتخاب نہیں کرواسکتے، ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال ہونے پر اعتراض ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35351
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی گئی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی، جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز شامل تھی۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں