Friday, 24 April, 2026
تحریک عدم اعتماد: پہلا ہدف آصف زرداری ہوگا، عمران خان

تحریک عدم اعتماد: پہلا ہدف آصف زرداری ہوگا، عمران خان

کراچی - وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تو خود اللہ سے تحریک عدم اعتماد کی دعائیں مانگ رہا تھا اور اب اپوزیشن جال میں پھنس گئی ہے۔ عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، چوروں کی موت آئی ہے جو تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے، ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آناشروع ہوگیا، انہیں نہیں پتہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، اپوزیشن والوں نےوہ کام کیا جس کی میں خود اللہ سے دعا مانگ رہاتھا، کہ کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ آجائے، اپوزیشن نہ صرف جال میں پھنس گئی ہے، بلکہ کپتان نےاگلی تیاری بھی کررکھی ہے، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد میں ان کےپیچھے جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کےباوجودپٹرول اورڈیزل کی قیمت کوکم کیا، پاکستان میں پٹرول اورفضل الرحمان دبئی سےزیادہ سستاہیں، عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، ڈاکوؤں،چوروں کیخلاف 25 سال سے جدوجہد اور جہاد کر رہا ہوں، ڈاکواورچورکہتےتھے آج عدم اعتمادکریں گے،کل کریں گے، حکومت آج گئی کل گئی، میں نےان سےآگےکاسوچ لیا، پہلے میرےہاتھ بندھےہوئےتھے، لیکن اب زنجیر کھل جائے گی، اب میں ان کونہیں چھوڑوں گا۔

ایم این اے سے کہا آصف زرداری سے 20 کروڑ لیکر خیرات کردیتے- عمران خان کا کہنا تھا کہ میراپہلاہدف آصف زرداری ہے ، اس کاوقت آگیاہے، وہ میری بندوق کے نشانے پر بڑی دیر سے آیا ہوا تھا، آصف زرداری پیسوں کاٹوکرالیکرگھوم رہے ہیں، لوگوں کوخریدرہےہیں، سندھ کےلوگ ڈاکو زرداری سےنجات چاہتےہیں، اگلی باری اندرون سندھ کادورہ کرنے آ رہاہوں، میرےایک ایم این نےکہا آصف زرداری نے 20 کروڑ کی پیشکش کی ہے، میں نےکہا حرام کا پیسہ ہے آپ لےلیتے، کوئی خیراتی فلاحی کام میں استعمال کرتے، مقصود چپڑاسی والاکون ہے؟ شہباز شریف بوٹ پالیشیے کوبھی نہیں چھوڑوں گا، فضل الرحمان کومولانانہیں کہوں گا، فضل الرحمان کےپاس اربوں کیسے آئے؟ کام تو کوئی کرتا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری خدا کے واسطے بلاول کواردو سکھادیں، بلاول بھٹو کو یہ بھی پتہ نہیں لڑکی آتی ہے یا آتا ہے؟۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7469
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے انہیں فوری الیکشن پر راضی ہونے یا پھر مارشل لاء کی دھمکی دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے سابق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اللہ نے قوم کی دعائیں قبول کرلی، متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کر دی جس کے بعد عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔ جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مستعفی ہو گئے. وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں