Friday, 17 April, 2026
دھمکی دی گئی کہ فوری انتخابات مانیں ورنہ مارشل لا ہوگا، بلاول بھٹو

دھمکی دی گئی کہ فوری انتخابات مانیں ورنہ مارشل لا ہوگا، بلاول بھٹو

 اسلام آباد - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے انہیں فوری الیکشن پر راضی ہونے یا پھر مارشل لاء کی دھمکی دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے سابق حکمران کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا اور ہم جمہوری انداز میں اپوزیشن سے اٹھ کے حکومتی بینچز پر بیٹھے ہیں، کیا کوئی سوچ سکتا تھا ہم سب اتحادی حکومت میں ایک ساتھ ہونگے، ہم نے کیوں یہ وزن اپنے کندھوں پر لیا ہے؟ یہ حالات اس وقت بنتے ہیں جب ملک و قوم بحران کا سامنا کررہے ہیں ، جنگ اور ایمرجنسی جیسے حالات ہوں تو پھر سیاسی اختلاف کو ایک طرف رکھ کر ایسا اقدام اٹھاتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ آج ہر طرف دیکھیں بحران ہی بحران ہے، اپوزیشن کے دور میں جو حالات دیکھے، اس سے بھی بدترین نظر آتے ہیں کیونکہ سابق حکمرانوں نے اندازے سے زیادہ تباہی کی، عمران خان، صدر پاکستان، ان کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر 3 اپریل سے آج تک آئین پر حملے کررہے ہیں، ہمارے جمہوری اقدام کا مقابلہ کرنے کی بجائے اس نے جمہوریت پر حملہ کیا، ایک کمیشن بنایا جائے تاکہ جائزہ لیا جائے کہ کون کون آئین کی خلاف ورزی میں شامل تھا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے جمہوری مقابلے سے بھاگتے ہوئے جمہوریت پر حملہ کیا، عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق حکمرانوں اور ذمہ داران کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے، سابق وزیراعظم سمجھتا ہے کہ وہ کوئی مقدس گائے ہے اور ملک کے کونے کونے میں پھر رہا ہے، ایسے حملے کررہا ہے جو ہمارے آئین ، قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے خلاف ہے ، وہ اس لئے خود کو مقدس گائے سمجھتا ہے کہ آج تک کسی سلیکٹڈ کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

بلاول نے بتایا کہ عمران چاہتا ہے اصلاحات کے بغیر اس کی مرضی کے مطابق انتخابات کروائے جائیں، وہ ایسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے کہ کسی تیسری قوت کو موقع ملے، یہ حکمت عملی اس کی آج کی نہیں ہے، مجھے عدم اعتماد سے ایک رات پہلے بھی دھمکی دی گئی تھی کہ فوراً الیکشن مانیں ورنہ مارشل لاء نافذ ہوگا، یہ دھمکی ایک وزیر کے ذریعے مجھ تک پہنچائی گئی تاکہ تحریک عدم اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جائے، اللہ کا شکر ہے کہ ان کی یہ چال ناکام ہوگئی اور ماضی میں متنازع عدلیہ و اسٹیبلشمنٹ سمیت ہمارے سارے ادارے اشتعال انگیزی کے باوجود آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرتے رہے اور جمہوریت کو فتح ہوئی۔

بلاول نے کہا کہ ہم انتخابات چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ یہ لانگ مارچ میں بھی رہا، ماضی میں بھی رہا، لیکن پہلے اصلاحات اور پھر انتخابات ہوں، یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے، ہمارے اتحادی ایک اور میثاق جمہوریت چاہتے ہیں، چاہے وہ ہو یا نہ مگر کم از کم ایک ضابطہ اخلاق طے ہونا چاہیے، ہمیں پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آج جو ایوان میں موجود نہیں انہیں بھی اعتماد میں لینا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ جس طرح نفرت انگیز حالات نظر آرہے ہیں تو ہمیں ایک کوڈ آف کنڈکٹ پر اکٹھا ہونا ہوگا، اگر ایک ضابطہ کار پر سیاسی قوتیں اکٹھی نہیں ہونگی تو پھر اگلا الیکشن خونی ہوگا، اگر ہم جمہوری رویوں پر یقین نہیں رکھیں گے تو پھر تم بھی بندوق اٹھاؤ، میں بھی اٹھاؤں، یہ حالات بن رہے ہیں، ہمیں اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91112
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں