![]() |
| لبنان پر اسرائیلی وحشیانہ حملے |
بیروت - ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں، جس کے بعد لبنان میں آج ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں: اسرائیلی خلاف ورزیاں: ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی
لبنان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق یومِ سوگ پر تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ لبنان سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ عارضی سیز فائر کے باوجود لبنان کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور خون کے عطیات کی ہنگامی اپیل جاری کی گئی ہے۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہیں، کیونکہ ان حملوں کے ردعمل میں ایران نے پہلے ہی آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ