Thursday, 16 April, 2026
پہلگام واقعہ سوچی سمجھی بھارتی سازش تھی، وفاقی وزیراطلاعات

پہلگام واقعہ سوچی سمجھی بھارتی سازش تھی، وفاقی وزیراطلاعات

اسلام اباد - وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ سوچی سمجھی بھارتی سازش تھی، دہشتگردی کے خلاف میں پاکستان نے 90 ہزار جانیں قربان کی ہیں اور اس جنگ میں پاکستانی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں سب سےپہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان نہیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست ہیں، اس جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز، پولیس، ایجنسیوں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، اور ہم آج بھی ان دہشت گردوں، فنتہ الخوارج سے نبرد آزما ہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست اور دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان کو مضبوط کیے جانے اور حمایت کی ضرورت ہے، اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشتگردوں کے خلاف اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا ذکر کروں گا، اور حال ہی میں آپ نے جعفر ایکسپریس کا واقعہ دیکھا جو ایک غیرمعمولی واقعہ تھا، جس میں ایک پوری ٹرین کو یرغمال بنالیا گیا، اس واقعے کی دنیا بھر نے مذمت کی، مگر بھارت نے ایسا نہیں کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت خود دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، ہم نے بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوش یادو کو گرفتار جو دہشت گردانہ سرگرمیوں ملوث تھا جس کے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں،۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی دہشت گردی اور دنیا کے دیگر ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا ہم فتنہ الخوارج کے مقابلے کے ذریعے دنیا میں امن کے فروغ عمل جاری رکھیں گے۔

انہوں کہا کہ پہلگام واقعہ مغربی سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیابیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پہلگام کا علاقہ لائن آف کنٹرول سے 150 کلومیٹر دور ہے، اور ایسا کیوں ہے کہ اس واقعے کے صرف 10 منٹ کے بعد ایف آئی آر درج ہوگئی اور پاکستان پر اس کا الزام عائد کردیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلگام واقعہ سوچی سمجھی بھارتی سازش تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اس واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش اسی لیے کی ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت اپنے لوگوں کو بیرون ممالک میں ہمارے مشنز پر حملہ کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، جیسا کہ لندن میں دو بار ہمارے ہائی کمیشن پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری مت سمجھے، پاکستان نے ہمیشہ اپنادفاع کیا ہے اور کرے گا، ہمارے پاس منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت ہے جیسا کہ ہم نے پلوامہ واقعے کے بعد کیا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور پہلگام واقعے کی آڑ میں بھی کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے مگر ہم اقوام متحدہ کی استصواب رائے کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقوق حمایت رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود پہلگام کے سیاحتی مقام ہونے کے باوجود وہاں اپنے لوگوں کو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی، اور پھر بلاثبوت الزام پاکستان پر دھر دیا گیا، یہ الزام خود بھارت پر کیوں نہ لگایا جائے؟ خود بھارت کے اندر سے پہلگام واقعے کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا سارا واقعہ پانی کے لیے رچایا، اس واقعے کے بعد بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کردینا بچکانہ اقدام ہے، کیونکہ یہ دو طرفہ معاہدہ ہے جسے کوئی ایک فریق یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کرسکتا، اس اقدام کے ذریعے بھارت پاکستان کی معیشت اور اس کے عوام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا اور وزیراعظم نے بھی واضح کردیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو اسے اقدام جنگ سمجھا جائے گا اور پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے کیونکہ سکھ کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں لڑیں گے، اقلیتیں آواز اٹھارہی ہیں اور بھارتی اپوزیشن نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  88777
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں