![]() |
صوابی - مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کاہ ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک آج وینٹی لیٹر پر ہے۔ صوابی میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 4سال حکومت کے باوجود ایک بھی منصوبہ نہ ہو تو سازش کے ڈرامے کی ضرورت پڑتی ہے، تمھیں کسی سازش سے نہیں بلکہ تمھارے اراکین قومی اسمبلی نے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال حکمرانی کرنے والا 4 سیکنڈ بھی اپنی کارکردگی نہیں بتاسکتا اور کرسی سے ہٹنے کے بعد سازش کا رونا شروع کردیا، دراصل سازش کا بہانہ بنا کر کارکردگی کو چھپانا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ بات کان کھول کر سُن لو کہ عوام تمھیں سازش کے ڈرامے کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی، عمران نیازی کی ڈرامہ بازی اب مزید نہیں چلے سکے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کرسی کے ساتھ دماغ بھی ہل گیا ہے، وہ کبھی فوج، کبھی عدلیہ کوگالی دیتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جتنی گڑبڑعمران خان نے کی ہے اسے ٹھیک کرنے میں دو تین سال لگیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ