Friday, 24 April, 2026
اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی، وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد - وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے لوگ ٹماٹر پیاز کی قیمتیں بھول گئے، نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی۔

اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کا سمندر ہے، سارا وقت ہم پر بوجھ پڑا رہتا تھا اور ہم سارا وقت سوچتے تھے کہ کیا کریں، آج میں اپوزیشن جماعتوں کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دیں، ان کی وجہ سے میری جماعت اکٹھی ہوگئی، اپوزیشن نے مجھ پر احسان کیا اب انہیں برا بھلا نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جنرل جیلانی کی چھتوں پر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلیٰ بنا، فضل الرحمان تیس سال سے دین بیچ رہا ہے، فضل الرحمان کا نام ڈیزل ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ کے ایک رنگ باز نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا اور وہ اس لیے کہ فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ کے نام پر پیسے بناتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور فضل الرحمان ایک دوسرے کو چور کہتے تھے اور اب یہ ’’تھری اسٹوجیز‘‘ میرے خلاف جمع ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ ملک بچانا ہے، اگر انہیں ملک بچانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈوب جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اپنے ملک میں بمباری اور ڈرون کی اجازت نہیں دیتا اور ہمارے ملک پر ڈرون حملے کیے جس میں کتنے بے گناہ مارے گئے جب کہ حکمران کچھ نہیں بولتے تھے جو کہ پیسے کے غلام ہیں، یہ لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے ملک بیچ دیں گے، میں امریکا، برطانیہ اور بھارت کا مخالف نہیں، میں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کی پالیسیوں کے خلاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں ن لیگ نے بھارت کو پیغام دیا کہ ہماری فوج غلط ہے اور نواز شریف آپ کے ساتھ ہے، مودی نواز شریف کی تعریف کرتا تھا اور اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کو دہشت گردوں کا سربراہ کہتا تھا اگر آج ایسا ہو تو یہ میرے لیے بڑے شرم کی بات ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں اسی لیے انہیں پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہے، پاور آف اٹارنی ڈیجیٹل کرادی ہے اور اب انہیں مزید آسانیاں فراہم کریں گے۔

انہوں نے چیلنج کیا کہ ساڑھے تین سال کے ان مشکل حالات میں جو کام ہماری حکومت نے کیا گزشتہ کسی حکومت نے اتنا کام نہیں کیا، برآمدات بڑھائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، آج پاکستان کی ریکارڈ ایکسپورٹ ہورہی ہیں جو ہماری توقعات سے بھی زیادہ ہیں اسی طرح ریمی ٹینس بھی بہت زیادہ ہوگئی ہیں جب کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس کلیکشن بھی ہم نے کی، میں ملک میں سالانہ آٹھ ہزار ارب سے زائد ٹیکس کلیکشن کرکے دکھاؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہم نے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف عالمی سطح پر مذمت کی بیانات دیے، اقوام متحدہ میں اس معاملے کو اجاگر کیا، فضل الرحمان نے جو اسلام کی دکان لگائی ہوئی ہے بتائیں کیا انہوں ںے کبھی مغرب کے کسی چپڑاسی سے بھی اس حوالے سے مذمت کی؟ ہم نے اسلامو فوبیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، اسلامو فوبیا کو یہاں موجود پاکستانی نہیں جانتے بلکہ اوورسیز پاکستانی جانتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ساری اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ تم ان ہی کاموں میں ہمارا مقابلہ کرو، ہم ہر چیز میں تم سے آگے ہیں، ہم پہلی بار ملک میں تعلیمی نصاب ایک لے کر آئے ہیں، ہیلتھ انشورنس دی جو کہ غریب کا تصویر بھی نہیں، اسی لیے ڈاکوؤں کے ٹولے کو ڈر ہے کہ اگر یہ ایسا ہی کرتے رہے تو دوبارہ آجائیں گے، پچاس سال سے ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا، اب 2025ء تا 2028ء مہمند، داسو اور دیگر ڈیمز بن جائیں گے جو ملک کا پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96979
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں