![]() |
| وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب |
اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ضرور پڑھیں: دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا گیا، مجتبیٰ خامنہ ای
عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم نے سبسڈی برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حکومت اب تک عوامی ریلیف پر 129 ارب روپے خرچ کر چکی ہے، جبکہ قیمتوں میں کمی کا ایک ایک پیسہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر قوم سے پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں تعاون کی بھی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ