Thursday, 23 April, 2026
بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں، وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس

بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں، وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس

کراچی -  بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ، پنجاب نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلقیس ایدھی گزشتہ 6 روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں معروف سماجی رہنما شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔

بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا، بلقیس ایدھی کو بلند فشار خون اور ذیابطیس کا مرض بھی لاحق تھا، رمضان سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

 بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔ فیصل ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس:
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ مرحومہ نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔

انہوں نے بلقیس ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلند کرنے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

بلاول بھٹو زرداری:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ پاکستانی سماج کا ایک مثبت چہرہ تھیں، خدا ان کے درجات کو بلند کرے، بے سہارا یتیم بچوں کی پرورش سے لے کر بے گھر لڑکیوں کی شادیوں تک بلقیس ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، بلقیس ایدھی نے جھولا پراجیکٹ کے ذریعے ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا، نصف صدی سے انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن بلقیس ایدھی کا کردار ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔

شاہ محمود قریشی:
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس ایدھی نے انسانیت کی فلاح و بہود کیلئے جو خدمات سر انجام دیں انہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔ سابق وزیر خارجہ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے سماجی خدمات کو سراہا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب:
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے بلقیس ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انسانیت کے لئے فخر تھیں، بلقیس ایدھی کی سماجی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہیں، مرحومہ نے اپنے شوہر عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھایا، ان کے انتقال سے ایک عہد ختم ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سماجی خدمات کے شعبے میں بلقیس ایدھی کا نام عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا، بلقیس ایدھی نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی، دکھی انسانیت کی بے لوث خدمات کے لئے بلقیس ایدھی کے کاموں کی پوری دنیا معترف ہے، بلقیس ایدھی جیسی شخصیات قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان:
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحومہ پاکستان کی پہچان تھیں، انہوں نے اپنے شوہر عبدالستار ایدھی کے ساتھ تمام عمر دُکھی انسانیت کی خدمت کی، بلقیس ایدھی کی وفات ایک قومی سانحہ ہے، مرحومہ کی سماجی شعبہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48896
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں