Thursday, 23 April, 2026
راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد - پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے، ان کے  مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر منتخب ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن رولز کے مطابق جاری کیا جائیگا۔ سابق وزیراعظم کے تجویز اور تائید کنندہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔ 

راجہ پرویز اشرف کے سیاسی کیریئر پر ایک نظر:
ضلع راولپنڈی کی تحصيل گوجر خان کے علاقے مندرہ سے تعلق رکھنے والے راجہ پرويز اشرف 26 دسمبر 1952 کو صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ ميں پيدا ہوئے، 1977 ميں سندھ يونيورسٹی سے گريجوايشن کرنے کے بعد وہ گوجر خان منتقل ہوگئے اور وہيں سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

راجہ پرويز اشرف کا نام سياست ميں ملکی سطح پر اس وقت منظر عام پر آيا جب انہوں نے 2002 کے انتخابات ميں قومی اسمبلی کے حلقہ اين اے 51 سے حصہ ليا اور کامياب قرار پائے، اس کے بعد 2008 کے عام انتخابات ميں بھی وہ اسی حلقے سے دوبارہ منتخب ہوکر قومی اسمبلی ميں پہنچے۔

راجہ پرويز اشرف کا شمار ضلع راولپنڈی ميں پيپلز پارٹی کے سينئر رہنماؤں ميں ہوتا ہے، انھيں 31 مارچ 2008 کو وزيراعظم يوسف رضا گيلانی کی کابينہ ميں پانی و بجلی کا وفاقی وزير بنايا گيا، وہ اس عہدے پر 9 فروری 2011 تک فائض رہے۔

ان کے دورِ وزارت کے دوران کرائے کے بجلی گھروں کا اسکينڈل سامنے آيا اور ان پر منصوبوں ميں رشوت لينے کا الزام بھی لگا۔ بعدازاں سپريم کورٹ نے بھی اس اسکينڈل ميں راجہ پرويز اشرف کو ملوث قرار ديا۔

اسی اسکينڈل کی وجہ سے راجہ پرويز اشرف سے قلمدان واپس ليا گيا تاہم بعد میں جب کابينہ ميں توسيع کی گئی تو انہیں وزارتِ انفارميشن ٹيکنالوجی کا وزير بنا ديا گيا، وہ يوسف رضا گيلانی کی نااہلی تک وہ اسی عہدے پر فائز تھے۔

یوسف گیلانی کی نااہلی کے بعد راجہ پرویز اشرف نے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے راجہ پرویز اشرف سے حلف لیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17922
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی بھی ایک مقدمے میں رہائی کا حکم ملنے کے فوراً بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار ہوگئے۔ لاہور کی ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں