Thursday, 23 April, 2026
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد - گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور کر لیا گیا، کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا تھا، کیبنٹ ڈویژن نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

عارضی طور پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ بنا دیا گیا، آغاسراج درانی نیب کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ 

گورنر پنجاب کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت:
ادھر صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد بھجوائی گئی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لکھے گئے خط میں دریافت کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری میں کوئی آئینی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  71968
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ایک اور کپتان کے پرانے ساتھی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔ اپنی رہائی کے بعد کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل
تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی کراچی میں گرفتار کر لیا گیا، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں