کراچی - تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی کراچی میں گرفتار کر لیا گیا، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کی گرفتاری سرکاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران اسماعیل کو ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس سے گرفتار کیے گئے عمران اسماعیل کو کراچی شرقی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، عمران اسماعیل کی کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتاری کی گئی ہے۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل شارعِ فیصل پر جلاو گھیراو کے مقدمے میں نامزد ہیں، سابق گورنر سندھ کے خلاف رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاو گھیراو کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ