Thursday, 23 April, 2026
حکومت نے امپورٹڈ اشیاء درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

حکومت نے امپورٹڈ اشیاء درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

 

اسلام آباد - حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر تین ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کردی جن میں گاڑیاں، موبائل فونز، سگریٹ، جوسز، فروزن فوڈز، کراکری، ڈیکوریشن، میک اپ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر، گوشت، شیمپو، اسلحہ، جوتے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق حکومت نے لیے لگژری اشیا ملک میں منگوانے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد لگادی ہے جس کا مقصد معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ ان اشیا میں گاڑیاں، موبائل فونز، فروزن فوڈ، بیکری آئٹمز، ڈرائی فروٹس، کراکری، ڈیکوریشن کا سامان، فرنیچر، میک اپ، گوشت، چاکلیٹ، جام جیلی، فش، جیم اینڈ جیولری، ٹشوپیپر، سن گلاسز، جوتے، چمڑا، جوسز، شیمپوز، اسلحہ، سگریٹ، کنفیکشنری، سینٹری آئٹمز اور دیگر سامان شامل ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں لوٹ مارکرکے معیشت کو تباہ کیا گیا، غذائی مہنگائی دو اعشاریہ تین فیصد سے سولہ فیصد کردی گئی، پاکستان 2018ء میں ابھرتی منڈیوں میں شامل ہوچکا تھا لیکن گزشتہ چار برس میں ملک کی ترقی کی شرح منفی میں تھی، ڈالرزکی قیمت ایک سو پانچ روپے تھی لیکن جب تحریک انصاف گئی تو ڈالر 193 روپے پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ سازشی جو چار ہفتے کی حکومت پر اعتراض کررہے ہیں انہیں شرم کرنی چاہیے، آئی ایم ایف اور عمران خان کے دستخط شدہ شرائط کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، معاہدے پر عمران خان کی حکومت کے دستخط ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پاکستان کی تاریخ کی واحد حکومت تھی جس نے 2015ء میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، تمام معاشی خودمختاری کے ساتھ ملک کو ترقی کرتی معیشت میں شامل کیا، سابقہ حکومت کے دور میں کارٹلز کے ذریعہ لوٹا گیا لیکن ہم نے معاشی بحالی کا مکمل منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام غیر ضروری لگژری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، ان میں فوڈ آئٹمز، تزئین و آرائش کا سامان شامل ہے، تمام امپورٹڈ گاڑیاں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، غیر ضروری درآمد پر مکمل پابندی ہوگی، ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال نافذ ہے، یہ سب دو ماہ کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اشیا کی مالیت سالانہ 6 ارب ڈالرز بنتی ہے، امپورٹ پر انحصار کم کرکے برآمدات کو بڑھایا جائے گا جس سے ملکی صنعت کو براہ راست فائدہ ہوگا، ملکی سازوسامان کی فروخت میں اضافہ ہوگا، اس سے روزگار بڑھے گا اور ملکی صنعت کو فروغ ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، بڑی گاڑیوں، برآمدی موبائل، کراکری، شوز، لائٹننگ، ڈیکوریشن، فروٹ، گوشت کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے، فش اور فروزن فوڈ، کارپٹ، ٹشو پیپرز درآمد کو بھی بند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیکری کے امپورٹڈ سامان پر پابندی لگادی گئی ہے، جام جیلی، باتھ روم کا سامان ٹائلز پر پابندی عائد کی جارہی ہے، چاکلیٹ کی درآمد پر پابندی لگادی گئی ہے، یہ سب مالیاتی منیجمنٹ کے اقدامات ہیں تاکہ صورتحال بہتر ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پٹرولیم اور انرجی پرائسز پر بھی کام ہورہا ہے، پٹرولیم پرائسز کو روک کر معیشت پر بوجھ ڈالا گیا، سابقہ حکومت نے خوب کرپشن کی، جب فرح گوگی میں پیسوں کی کم بوری آتی تھی تو پنجاب میں ٹرانسفرز شروع کردی جاتی تھیں، پہلے انہوں نے چینی برآمد پھر درآمد کی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کروانے کا فیصلہ ہم کریں گے کہ کب ہوں گے، یہ چاہتے تو عدم اعتماد سے پہلے انتخابات کروادیتے لیکن آپ اقتدار کے ساتھ چمٹے رہے، صبح دوپہر شام دھمکیاں دیتے رہے، پارلیمان پر آپ نے حملے کیے، پہلے دو تین ہفتے سپریم کورٹ کو دھمکی دو جب حق میں فیصلہ آئے تو سب ٹھیک ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر کسی کے پاس معاشی پلان ہے اور عوام کو کوئی معاشی تکلیف سے نکال سکتا ہے تو موجودہ حکومت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  88901
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بے گناہ پاکستانیوں، بالخصوص کشمیریوں، کو اس سازش میں زبردستی استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں اسکول
قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں