Thursday, 23 April, 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات

اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے بھجوائی گئی سمری پر بات چیت کی گئی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر آمد، عارف علوی سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں شہبازشریف نے صدر مملکت کی خیریت بھی دریافت کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ ملاقات میں مملکت کے امورکی بجا آوری اور قومی سلامتی جیسے حساس معاملات زیر غور آئے۔

ملاقات میں اس تلخی کو بھی کم کرنے کی کوشش کی گئی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہا ہوں۔

 مہنگائی اور بیروزگاری سمیت چیلنجز درپیش، قوم کے مفاد میں فیصلے کریں گے: وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی اور بے روز گاری سمیت سخت چیلنجز درپیش ہیں، سابق حکومت ان سے نمٹنے میں ناکام رہی، ، قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک کیلئےآپ کی بہت قربانیاں ہیں، عدم اعتماد کے نتیجے میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی، ہمارا اتحاد ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، بجلی نہ ہونےکی وجہ سے درجنوں کارخانے بند ہیں۔ مشکلات ضرور آئیں گی لیکن دیکھنا ہو گا ان کا حل کیسے کرنا ہے، ہم نے ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل پر بھرپور توجہ دینی ہو گی، دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی درددل کے ساتھ توجہ دینا ہو گی۔ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل فوری حل ہو جائیں مگر چینی کہاوت ہے کہ جہاں چیلنج ہے وہاں موقع بھی موجود ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 4 سال اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران کرپشن عروج پر تھی اسے ختم کرنا ہے۔ زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی بنیاد پر جواب دینا ہو گا، محنت کےعلاوہ آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  18619
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں