![]() |
سندھ کابینہ: شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی - سندھ کابینہ میں بھی تبدیلیاں، شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری، جمعہ کو حلف اٹھائیں گے جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔
میڈیا کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن صوبائی کابینہ کا حصہ بن گئے وہ جمعہ کو صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے اویس قادر شاہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور شرجیل انعام میمن کی بطور صوبائی وزیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو اویس قادر شاہ سے قلمدان واپس لینے اور شرجیل انعام میمن کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے تقرری کی سفارش کی تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے دو ارکان اسمبلی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹھٹھِہ سے تعلق رکھنے والے ریاض حسین شاہ شیرازی اور خیر پور سے منتخب رکن اسمبلی احمد رضا شاہ جیلانی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ