![]() |
سلام آباد - تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کابینہ میں شامل ہوگئے، صدر مملکت عارف علوی نے وزرا سے حلف لیا۔ میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں آج 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نےحلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہوئی۔ صدرمملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ اس سے قبل صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ سے حلف نہیں لیا تھا۔
آج حلف اٹھانے والے وزرا میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور(ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین، بی این پی (مینگل) کے آغا حسن بلوچ اور(ن) لیگ کے میاں جاوید لطیف شامل ہیں۔ بی این پی (مینگل) سے تعلق رکھنے والے محمد ہاشم نوتیزئی نے وزیرمملکت کا حلف اٹھایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ