Thursday, 23 April, 2026
منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف، حمزہ سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 14 مئی کو طلب

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف، حمزہ سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 14 مئی کو طلب

طلب

لاہور - شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی لاہور کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمےمیں آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا جس کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم کیلئے 14 مئی کوطلب کرلیا ہے۔

عدالت نے دیگر تمام ملزمان کو  بھی فرد جرم کیلئے 14مئی کو طلب کرلیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح کیاجاتا ہےکہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی، تمام ملزمان فرد جرم کیلئے اپنی حاضری یقینی بنائیں، آج سماعت میں شہباز شریف کی عدم پیشی کےباعث فردجرم عائدنہیں ہوسکی۔

تحریری حکم کے مطابق شہبازشریف کےوکیل نےکابینہ اجلاس کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست دائرکی، ایف آئی اے نےحاضری معافی کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔

عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے پوچھا کہ یہ حاضری معافی کی درخواست کب تک چلے گی؟ فاضل جج نے حکم دیا کہ شہباز شریف کی آئندہ حاضری یقین بنائی جائے۔

اوزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی ،اس بارے میں درخواست دائر کرنی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر شہبازشریف کے وکیل دلائل دیں یا فرد جرم عائد ہوگی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع کردی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8870
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں