![]() |
| حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 55 روپے اضافہ کر دیا، تمام سبسڈیز ختم |
اسلام آباد - وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی کی شرح میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی 106 روپے سے بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول اور ڈیزل پر دی جانے والی تمام سبسڈیز بھی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔ ڈیزل پر 203 روپے اور پٹرول پر 95 روپے فی لیٹر کی سبسڈی ختم کر کے تمام بوجھ صارفین پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال پٹرولیم لیوی سے 1468 ارب روپے کا نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھئے: حکومت نے پیٹرول 137، ڈیزل 184 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 458.41 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184.49 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 520.35 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب کمرشل پروازوں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اضافے کے بعد جیٹ فیول 40 روپے مزید مہنگا ہو کر 517.17 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یکم مارچ کو فی لیٹر قیمت 188 روپے تھی، جو اب تک مجموعی طور پر 329.17 روپے بڑھ چکی ہے۔ ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے فضائی کرایوں میں غیر معمولی اضافے کا قوی امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ