![]() |
| ترجمان پاسدارانِ انقلاب ابراہیم ذوالفقاری |
تہران - ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا عبرتناک جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔
میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی شکستوں کے بعد اب ایران کے قومی اثاثوں کو دھمکیاں دے رہا ہے، تاہم ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے دن سے اپنائے گئے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔
دوسری جانب ترجمان پاسدارانِ انقلاب ابراہیم ذوالفقاری نے بھی واضح کیا کہ کسی بھی مزید جارحیت کا جواب محدود نہیں ہوگا بلکہ پورے خطے میں شدید ردعمل کی صورت میں سامنے آئے گا۔
ضرور پڑھیں: ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، ورنہ اسے جہنم بنا دیں گے: ٹرمپ کی دھمکی
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو شکست دینے کا خواب دیکھنے والے اب خود مشکلات کا شکار ہیں اور صورتحال ان کے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایران اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ سخت بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے ایران کو 48 گھنٹوں میں معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت دیتے ہوئے شدید فوجی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ