![]() |
| ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی |
واشنگٹن - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جہنم کی آگ" نازل ہونے سے پہلے ایران کے پاس اب صرف 48 گھنٹے باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران کو نیا معاہدہ کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی تھی، جس کا وقت اب تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وقت ختم ہونے کی صورت میں ایران کو شدید فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک اور اہم بیان میں انہوں نے حالیہ ایف-16 طیارے کے نقصان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور جنگی صورتحال میں کسی طیارے کی تباہی سے سفارتی عمل متاثر نہیں ہوتا۔"
ضرور پڑھیں: ایران میں کوئی دشمن فوجی زندہ نہیں بچے گا، آرمی چیف
امریکی صدر نے لاپتہ عملے کے رکن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اگر عملے کے رکن کو کوئی نقصان پہنچا تو امریکہ کا ردعمل کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقررہ وقت میں معاہدہ نہ ہوا تو نتائج کی تمام تر ذمہ داری ایران پر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ