Saturday, 28 March, 2026
پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا، عطا اللہ تارڑ

پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ان کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور علاقائی کشیدگی کے باوجود سفارتی سطح پر امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ شہباز شریف کی قیادت میں امن کے اقدامات کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اختلافِ رائے کا حق ہے، تاہم قومی مفاد اور ریاستی وقار کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔

عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض اقدامات سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فرد یا جماعت ریاست سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  34103
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اجلاس میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے اور معاشی و توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تیل و گیس کی عالمی قیمتوں کے اثرات اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان فوجی کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی تباہی پر بھارت کی مایوسی قابل فہم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت خود انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اس کا غیر قانونی قبضہ بدستور جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مقبول ترین
اجلاس میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے اور معاشی و توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تیل و گیس کی عالمی قیمتوں کے اثرات اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اے میرے اوورسیز پاکستانی بھائیو اور وطنِ عزیز کے ذمہ داران! کیا ہماری آواز سننے والا کوئی ہے؟ کیا ہمارے مسائل اور تکالیف پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے؟
وزیراعظم شہبازشریف نے امیرقطر کو مشکل وقت میں پاکستان کی مکمل یکجہتی اورحمایت کا یقین دلادیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیرقطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے امیرقطر اور
ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم انہیں غیرمناسب قرار دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اختیار نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت مقرر کریں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں