![]() |
کیف - يوکرين میں ايک سکول کی عمارت پر روسی بمباری کے نتيجے ميں 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ روسی فورسز نے ہفتے کی سہ پہر کو بلوگوریفکا نامی شہر میں ایک سکول کی عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنايا، جس ميں 90 کے قریب افراد پناہ ليے ہوئے تھے۔ بمباری کے نتيجے ميں عمارت میں آگ لگ گئی اور بعد ازاں وہ منہدم ہو گئی۔
اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے مگر علاقائی گورنر سیرہی ہائیدائی نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ ملبے تلے دبے تقريباً ساٹھ افراد کے بچنے کا امکان نہیں ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ايمرجنسی سروسز نے تيس افراد کو نکال لیا جن ميں سے سات زخمی بتائے جا رہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ